مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کی قابض فوج نے فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران جہاں آبادیوں کو تباہ کرکے فلسطینیوں کو شہید کیا جا رہا ہے، وہیں تاریخی عمارتوں اور مذہبی مقامات کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Israeli warplanes destroy the Grand Al-Omari Mosque in Jabalia, north of the Gaza Strip.#Gaza_Under_Attack #GazaGenocide pic.twitter.com/OWJb6ZP6Bx
— Quds News Network (@QudsNen) October 20, 2023
خبر رساں اداروں کے مطابق تازہ واقعے میں اسرائیل نے بمباری میں ایک چرچ کے بعد تاریخی مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مسجد العمری الکبیر شہید کردی گئی۔ مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے کئی عمارتوں پر بم برسائے۔ شمالی علاقوں میں بمباری کے دوران ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر بھی مکمل طور پر شہید ہو گئی۔
قبل ازیں شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک چرچ کو تباہ کردیا گیا تھا، جس میں جانی نقصان بھی ہوا تھا۔