ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کی صورت حال پر دنیا مغربی قیادت کی منافقت پر آنکھیں بند نہ کرے، ملائیشیا وزیراعظم

ریاض: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر دنیا مغربی قیادت کی منافقت  پر آنکھیں بند نہ کرے کیونکہ مغربی قیادت اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے اور یہ حملہ یوکرین پر روسی جارحیت کی طرح  ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم   نے کہا کہ  عالمی سطح پر سعودی عرب کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب قیادت کرتا ہے تو اس کے زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔

انور ابراہیم نے کہا کہ مشرق وسطی کے تنازع نے بین الاقوامی سیاست کے تضادات اور منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے، ایک طرف انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب انہی حقوق سے انکار کیا جاتا ہے، مثال کے طور پر یہ روس کی جانب سے یوکرین میں روسی انکلیو کو لینے کے فیصلے کو جارحیت قرار دے کر روس کی مذمت کی جاتی ہے، لیکن فلسطینیوں کی جائز زمینوں پر قبضے اور اسرائیلی جارحیت کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جارحیت کی حمایت اور اس کا دفاع کیا جاتا ہے، ہمیں بیدار ہونا چاہیے اور اس منافقت کو دیکھنا چاہیے جو مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں