ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس:  پی ٹی آئی کا فرد جرم کے آرڈر کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے فرد جرم کے آرڈر کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی نے کہا ہے کہ عمران خانے عدالت میں کہا ہے کہ سازش ہمارے خلاف کی گئی، حکومت ہماری گئی، جس میٹنگ کا ذکر کیا گیااس کے منٹس بھی موجود نہیں، جس سائفر کا ذکر کیا گیا وہ سرے سے کاغذات میں ہی موجود نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلڈوز کرنے کے لیے بنائے گئے لندن پلان کا پہلے سے عمل تھا، نواز شریف ایمپائر کو ملاکر کھیلتے ہیں، الیکشن میں اس وقت تک نہیں آسکتے جب تک مرضی کا ایمپائر نہ ہو، اگر بڑے چور کو چھوڑنا ہے تو اڈیالا جیل میں موجود ملزمان کو بھی رہا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں