ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور مصرکے وزرائے خارجہ کافلسطینیوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

تہران:ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے مصری ہم منصب سامح شکری نے فلسطینیوں پر جاری صہیونی فوجیوں کے  حملوں کو فوری طور پر روکنے اور غزہ کی پٹی میں امداد بھیجنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی درندگی  کو ختم کرنے کے لیے عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کی جانب سے غزہ میں جاری بحران پر بات چیت کے لیے قاہرہ کانفرنس برائے امن کے انعقاد اور تنازعہ کے خاتمے کی کوششوں اور غزہ کے لیے امداد بھیجنے کو سراہا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی ہلال احمر مصر کے راستے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے، تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا جائے۔

……

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں