English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‎ولنگٹن میں پارلیمنٹ کے سامنے نہتے فلسطینی عوام کے حق میں ریلی کاانعقاد

القمر

‎‎ولنگٹن( نیوزی لینڈ)عارف الحق عارف نمائندہ خصوصی: اسلامک سرکل آف آوتیورا ( نیوزی لینڈ)، اسلامک انٹرنیشل ایسویشن نیوزی لینڈ (ایمان) اور فلسطین سولڈریٹی نیٹ ورک نیوزی لینڈ کے زیر ایتمام ہفتے والے دن نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر ویلینگٹن میں ہفتے کے روز پارلیمنٹ کی بلڈنگ کے سامنے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ ہوا۔

‎مظاہرے میں نیوزی لینڈ کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے اسلامک سرکل نیوزی لینڈ کے صدر ڈاکڑ محمد قاسم، ایمان کے صدر ڈاکڑ طارق سعید اور نیوزی لینڈ کے مفتی شیخ زوادہ نے خطاب کیا اور نیوزی لینڈ حکومت سے یوکرین کے طرز پر غزہ کے لئے میڈیکل اور غذائی امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی یہ بات بھی دہرائی کہ نیوزی لینڈ حکومت اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کرائے ۔

اجتجاج کرنے والے شرکا نے ایک بڑی ریلی کی شکل میں امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کیا اور وہاں جا کر ایمبسی کو اپنی یادداشت پیش کی جس میں امریکہ کی اسرائیل کو ملڑی ایڈ دینے پر پر شدید تنقید کی گئی اور امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مسلے کو حل کرنے کے لئے مثبت کردار کرے۔

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے لئے 14 بلین ڈالڑ کی ملٹری ایڈ دینے پر مظاہرین نے شیم شیم امریکہ اور شیم شیم جو بائیڈن کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مارچ کے سارے راستےاور امریکی اور فرانسیسی ایمبیسی کے سامنے رک کر فری فری فلسطین۔ فری فری غزہ۔ اسٹاپ جینوسائیڈ ان غزہ ۔ فرام دا ریور ٹو دی سی فلسطین ول بی فری کے نعرے لگائے۔

اس سے قبل مظاہرین نے ظہر کی نماز بھی پارلیمنٹ کے سامنے ادا کی۔ ریلی کے اختتام سے پہلے شیخ زودا نے دعاکرائی اورڈاکٹرمحمد قاسم نے سارے شرکاء اور نیوزی لینڈ پولیس اور ماوری کمیونیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے