English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بڑھتی وارداتیں: شہریوں، تاجروں و صحافیوں سمیت کوئی محفوظ نہیں، حافظ نعیم

القمر

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کی بدترین صورتحال، مسلح ڈکیتیوں اور لوٹ مار کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں ایک طرف بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور لوٹ مار کی وارداتوں اور دوسری طرف 32ہزار سے زائد اشتہاری و مفرور ملزمان کی قانون کی گرفت سے آزادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کو کوئی تحفظ نہیں۔

امیر جما عت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  عام شہریوں، تاجروں و صحافیوں سمیت کوئی محفوظ نہیں،مسلح ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور ان وادراتوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی روز کا معمول بن گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   رواں سال میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں 110افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، لوگوں کا بنکوں سے رقم لے کر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ موبائل اور قیمتی اشیاء سے محرومی معمول بن گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھا ک  صرف اورنگی ٹاؤن میں ایک دن میں تین پیٹرول پمپ لٹ گئے، مسلح ڈاکوؤں کی گشتی پولیس پر فائرنگ کی زد میں ایک نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا، نارتھ ناظم آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کال سینٹر کا گارڈ زخمی ہو گیا۔ ڈاکو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہر میں مسلح ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں کیونکہ بیشتر وارداتوں میں یہ پولیس کی گرفت میں آنے کے بجائے بچ نکلتے ہیں اور جو پکڑے جاتے ہیں وہ بعد میں چھوٹ جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے