ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں کی حمایت:اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے استعفا مانگ لیا

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فلسطینیوں کی  حمایت پر صہیونی ریاست نے ان سے استعفا مانگ لیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بم باری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بیان دیا ہے، جس پر اسرائیل نے ان سے فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں حملے اور بم باری مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا نشانہ نہتے اور معصوم فلسطینی عوام بن رہے ہیں۔ حالیہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں 704 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جس میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے  جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیریس کے بیان کے بعد ان سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کے مندوب نے بھی انتونیو گوتیریس سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں