English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کوغیر ملکی قبضے سے آزادی دلانے میں ناکام رہی، منیراکرم

القمر

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ  1945میں اپنے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے لیے حق خود ارادیت اور غیر ملکی قبضے سے آزادی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کا جاری قتل عام اور بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی سب سے نمایاں مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان چیلنجز پر تمام نوجوانوں کی امیدیں اقوام متحدہ سے جڑی ہو ئی ہیں، اقوام متحدہ  کئی طریقوں سے اپنے چارٹر کے ویژن سے محروم رہا ہے، جن میں 1971 میں پاکستان کے خلاف ہونے والی جارحیت کو روکنے کی ناکامی واضح مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے