English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران سے 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین  وطن واپس لوٹ گئے

القمر

کابل:ایران میں مقیم 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین گزشتہ ماہ اپنے وطن افغانستان واپس  لوٹ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ مہینے میں کل 57 ہزار 382افغان مہاجرین پڑوسی ملک ایران میں برسوں قیام کے بعد وطن واپس لوٹ گئے، چند روز قبل ہمسایہ ملک پاکستان سے بھی 5ہزار1سوسے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  25 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں رہ رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں مقیم ہے جو گزشتہ چار دہائیوں کے دوران افغانستان میں غیر ملکی حملوں اور تنازعات سے بچاؤ کے لیے فرار ہو کران ہمسایہ ممالک میں مقیم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال پاکستان اور ایران سے 2 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس لوٹے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے