ملایشیا کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ اگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور فیس بک میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز پر فلسطینیوں کے حق میں مواد بلاک کرنے کی کوشش کی تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مختلف ممالک میں بہترین منظم طریقے سے ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں، جس سے صہیونی فوجیوں کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، میٹا نے اسرئیل کے حکم پر بہت سے صارفین کی آئی ڈیز کو بلاک کیا ہے اور اسرائیلی سفاکیت پر مبنی ڈالے گئے مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹایا ہے۔
میٹا نے ملیشین وزیر مواصلات کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطین کے حوالے سے کوئی مواد نہیں ہٹارہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کو مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ اپنے حق میں آواز بلند کریں۔