ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کا مکمل جنگ بندی تک کسی اسرائیلی کو رہا نہ کرنے کا اعلان

غزہ: اسرائیلی جارحیت  کے خلاف حماس نے واضح کیا ہے کہ پہلے اسرائیل غزہ پر بمباری بند کرے، اس کے بعد ہی یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے امن مذاکرات قطر کی ثالثی میں جاری ہیں،حماس کا وفد مذاکرات کے سلسلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود ہے۔

اس حوالے سے حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کے لیے راضی ہیں لیکن پہلے اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیاں بند کرکے امدادی سامان کے ٹرک کو راستہ فراہم کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے قیدیوں کو رہا کیا جائے ، اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ جنگ بندی کرنی ہے یا نہیں، حماس کو ختم کیے بغیر جنگ بندی ناممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں