ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہو جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔

وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ باری باری سمری وزیراعظم کو ارسال کریں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں