پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے لائٹس بند کر دیں اور غزہ میں تمام مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا کیونکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ تاریکی کی گھڑی میں بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار کو نظر انداز نہ کریں، “پاکستان بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے دباؤ ڈالے ۔
https://x.com/JalilJilani/status/1718468915926630478?s=20
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کے ساتھ موجودہ تنازع کے آغاز کے بعد سے فلسطینی علاقے میں8 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت نے اے ایف پی کو بتایا کہ “اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے نصف بچے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بحال کی جا رہی ہے، عالمی نیٹ ورک مانیٹر نیٹ بلاکس نے اتوار کو کہا کہ اسرائیل کی شدید بمباری کے دوران تقریباً دو دن بعد نیٹ ورک کی بحالی ہوئی ۔