ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا عظیم الشان اقصی مارچ امریکا اور اسرائیل کی شکست ہے، سربراہ حماس

مقبوضہ بیت المقدس:حماس کے سربراہ  اسماعیل ھنیئہ  نے کہا ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے،ہم ایک انچ سے بھی دستبردار ھونے کے لئے تیار نہیں ہیں، فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے جماعت اسلامی پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ عظیم الشان اقصی مارچ جو جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے منعقد ہوا ہے۔

اسماعیل ھنیئہ نے کہا کہ  ایک جانب امریکا کے لئے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کے لئے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے قتل عام کے لئے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا، دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کے لئے پیغام  ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور ہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  تیسری جانب غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لئے بالعموم یہ پیغام  ہے کہ تم اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عوام تمہاری پشت پر کھڑے ہیں،  حماس کے مجاھدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصی کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا  ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو وہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اور مسجد اقصی پرقبضہ کر نے کئے کر ر ہے تھے اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے۔

حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں، گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب 120 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان نے  ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں