English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینیوں کے پاس منظم فوج نہیں اسلیے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

القمر

لاہور: مرکزی ترجمان استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دشمنوں کے عزائم کے راستے میں ہمارا میزائل سسٹم اور ایٹمی پروگرام ہے، فلسطینیوں کے پاس منظم فوج نہیں اس لیے آج ظلم کی چکی میں پس رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عالمی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان کی فوج کمزور ہو مگرپاک فوج راستے میں حائل ہے، اعتزاز احسن نے ایک نظم سنا کرپوری قوم کوورغلا کر افتخارچوہدری کے پیچھے لگادیا،بحال ہونے کے بعد اعتزاز احسن اسی افتخار چوہدری کے خلاف ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی،تحریک انصاف کے کارکنوں کو پی ٹی آئی لیڈر شپ نے استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے