English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین کے معاملے پرحکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، مرتضی سولنگی

القمر

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ریاست  پاکستان نے  ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے اپنی آواز بلند  کی اور آج بھی پاکستان اپنے اصولی موقف پر کھڑا ہے، اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ   ریاست، حکومت اور قوم یکجا ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، فلسطین کے عوام کو ان کے حق سے محروم کیا گیا تو صیہونی نسل پرست اسرائیل کی ریاست قائم نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں، ایوان بالا نے فلسطین کے حق میں مضبوط آواز بلند کی ہے، اس مسئلہ پر پاکستان کی حکومت، ریاست اور قوم یکجا ہیں، اس تحریک پر وزیر خارجہ یا متعلقہ وزیر بحث سمیٹیں گے۔

مرتضی سولنگی  نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بینر اور ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہو کر پرامن احتجاج کرنا چاہئے اور یہ پیغام دینا چاہئے کہ پاکستانی قوم اس مسئلہ پر متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے