English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہر محاذ پر فلسطین کیلیے آواز بلند اور غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، انوارالحق کاکڑ

القمر

لاہور:نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر فلسطین کے لیے آواز بلند کر رہا ہے، پاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو امداد پہنچائی جا سکے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر او آئی سی کے حالیہ ہنگامی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی، غزہ پر او آئی سی اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے بھرپور نمائندگی کی ہے، مختلف عالمی رہنماؤں، چینی قیادت اور عالمی میڈیا کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں کے دوران اس مسئلے کو اجاگر کیا اور پاکستان کی حکومت اور قوم کا موقف اور جذبات کو دوٹوک انداز میں ان تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم نے ہر محاذ پر فلسطین کے لیے آواز بلند کی ہے ، چین کے حالیہ دورے میں بین الاقوامی رہنمائوں سے بھی اس تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ طویل عرصہ سے حل طلب عالمی تنازعہ ہے ، پاکستان اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو امداد پہنچائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے