ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نےاقوام متحدہ کی جنگ بندی تجویز پھر مسترد کردی

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے مطالبے کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا مطالبہ حماس اور دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ ہے۔

نیتن یاہو نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اسرائیل یہ جنگ جیتنے تک لڑے گا۔ یہ جنگ حماس کو ختم کر دے گی،  اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ گروپ دوبارہ حملہ نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ  حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 14 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے اور پھر زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔ غزہ میں شہادتوں کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سوسے تجاوز کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں