English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بغیر رد و بدل برقرار رکھنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور موجودہ قیمتوں ہی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یکم تا 15 نومبر پیٹرول اور ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے ہی برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے مٹی کا تیل 2.82روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ214.85 روپے سے کم کرکے211.03 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ192.86 روپے سے کم کرکے 189.46روپے فی لیٹر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے