English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرق وسطی کے بحران اور عالمی عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا ہے، روسی صدر

القمر

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بحران اور دیگر علاقائی تنازعات کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

روسی صدر نے اعلی سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب میں کہا  کہ جو  ممالک مشرق وسطی میں تنازعات اور دیگر علاقائی بحرانوں کے پیچھے ہیں وہ تباہ کن نتائج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں میں نفرت کے بیج بونے اور اختلاف رائے پیدا کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مشرق وسطی کے تنازعہ کے پیچھے کون ہے اور مختلف خطوں میں “تباہ کن افراتفری” کو منظم کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ دارموجودہ امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، مشرق وسطی کی ڈرامائی صورتحال اور دیگر علاقائی تنازعات کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جس کا مقصد روس کو غیر مستحکم کرنا اور اس کے متنوع اور کثیر مذہبی معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے