ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صیہونی ریاست کا پاگل پن ختم نہ کیا گیا تو عالمی جنگ ہوگی، محمد حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کا پاگل پن ختم نہیں ہورہا ہے، اسرائیلی وزیر ایٹم بم گرانے  کے بیان کے  بعد اسلامی ممالک کے سربراہان متحدہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں،عالمی ادارے فوری طور پر صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان اور دنیاکی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے اس کی جارحیت سے بچے، اسکول اور اسپتال تک محفوظ نہیں رہے جوکہ حقوق انسانی کی شدید خلاف ورزی ہے، غزہ کی آدھی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ  جبالیہ کیمپ پر 900کلو وزنی بم گرانا انسانیت دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حماس و اہل غزہ کا ایک ماہ سے اسرئیلی درندگی کا ثابت قدمی سے مقابلہ ایک معجزہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں