ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کے نتیجے میں اب10 ہزار  زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں 5 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ 24 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

محصور فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے، اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل جبکہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

انہوں نے کہاکہ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کیا تو دفتر اوچا نے کہا ہے کہ غزہ میں جان بچانے والے طبی آلات کام نہیں کرسکتے، کیونکہ بجلی اور ایندھن کی فراہمی معطل ہے اور اسرائیلی بمباری سے سولر پینل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں