English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوادر: اے این ایف کی کارروائی ،1800 کلومنشیات برآمد

القمر

گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی سرنگوں میں چھپائی گئی تقریباً 1800 کلو منشیات برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق گوادر میں اے این ایف نے منشیات سمگلر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1788 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

منشیات میں 1740 کلو چرس، 28 کلوآئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق بر آمد کردہ منشیات افغانستان میں تیار کردہ ہے، کچھ منشیات کو لکڑیوں اور پتوں سے بنائی گئی جھونپڑی سے برآمد کیا گیا جبکہ باقی منشیات کو پہاڑیوں میں کھودی گئی سرنگوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان انسداد منشیات فورس نے کہا کہ منشیات برآمد کرنے کے بعد ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو جلا دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق برآمد کردہ منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے