English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 حماس کی ترجیح اپنے لوگوں کو بچانا اور صہیونی جارحیت کو روکنا ہے، خلیل الحیہ

القمر

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتا ہے مگر ہم دشمن کی ہرسازش کو بری طرح ناکام بنائیں گے۔

خلیل الحیہ نے  کہا کہ حماس کی ترجیح اپنے لوگوں کو بچانا اور دہشت گرد صیہونی جارحیت کو روکنا ہے،قابض دشمن غزہ کے عوام کے قتل عام کو طول دینے کے لیے جھوٹ کا ایک طوفان اٹھا رہا  ہے۔

رہنما حماس نے کہاکہ صہییونی فوجیوں کی درندگی شروع سے ہی شہری آبادیوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، غاصبانہ جنگ کے آغاز سے ہی صہیونی غاصب غزہ کے لوگوں کو شمال سے جنوب کی طرف بے گھر کرنے کے لیے قتل و غارت گری کی مدت کو طول دینے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو طول دے کر قابض دشمن مزید دہشت گردانہ جرائم کی منزلیں طے کر رہا ہے اور دنیا بدقسمتی سے ان اقدار اور اخلاقیات کے سامنے ناکام ہو گئی ہے جس کی اسے پاسداری کرنی چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے