English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں حکومت کے سینیٹ میں بل پیش کرنے پر سینیٹرز برہم

القمر

 اسلام آباد: نگران حکومت کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کرنے پر سینیٹرز نے شدید تنقید کی، رضا ربانی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایس ہوا ہے کہ نگران حکومت بل لے آئی، بل صرف وہ حکومت پیش کرسکتی ہے جو مینڈینٹ رکھتی ہو۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں نگران حکومت کی جانب سے بل لانے پر نگران حکومت پر کری تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگی سینیٹر کا پی ٹی آئی سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ نگران حکومت بل لے کر آئی ہے، بل ایسی حکومت موو کرسکتی ہے جو مینڈینٹ رکھتی ہو،  وزیر پارلیمانی امور پارلیمنٹ کے ممبر نہیں ہیں اور آئین کے مطابق نگران حکومت روز مرہ کے حکومتی امور سے متعلق صرف انتہائی ضروری اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت صرف 90 دن کے لیے ہوتی یے اس لیے نگران حکومت بل پیش کرنے کی مجاز نہیں ہوتی، نگران حکومت کو موشن پکچرز ترمیمی بل 2023ء پیش کرنے کی کیا ضرورت پڑی؟ ایجنڈا آئٹم سے اس بل کو ہٹادیں چیئرمین سینیٹ آپ کے دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے