ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں کوئی جہنم ہے تو وہ غزہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے غزہ کو دنیا میں جہنم قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق تعاون کے ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔

امدادی سامان کے ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ چکے ہیں تاہم غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں لاکھوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی سامان بروقت نہ پہنچنے سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

اسرائیل نیکئی روز سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں محصور افراد تک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

اقوام متحدہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں