ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل دہشتگرد ثابت، حماس اعصابی اور نفسیاتی جنگ جیت چکی ہے،ڈاکٹر طارق سلیم

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بم باری سے دہشت گرد ریاست ثابت ہو چکا ہے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اعصابی اور نفسیاتی جنگ جیت چکی ہے۔

قرطبہ سٹی میں منعقدہ جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں شامل بڑے ممالک امت مسلمہ کے اتحاد اور درست فیصلوں میں رکاوٹ ہیں۔ سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں حماس کونہ بلانا عالمی استعمارکی غلامی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی ہر فورم پر حمایت اورامدادی سامان کی صورت عملی تعاون جاری رکھے گی۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے لیکن ڈمی اورکٹھ پتلی حکمرانوں کی وجہ سے فلسطینی عوام کی مدد ممکن نہیں ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر طارق  سلیم نے کہا کہ ذمے داران و ارکان پربھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام تک جماعت اسلامی کا اسلامی وفلاحی منشور اور خدمات کو پہنچائیں تاکہ الیکشن 2024ء میں اہل اور دیانتدارقیادت کواقتدارحاصل ہو۔

اجتماع میں امیرضلع سیدعارف شیرازی،بزرگ رہنماڈاکٹرمحمدکمال،صدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی، ضلعی سیکرٹری عتیق احمدعباسی سمیت دیگر ذمے داران اور ضلع بھرسے ارکان شریک ہوئے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اسرائیل پوری دنیا میں دہشت گرد ریاست کے طور پر بے نقاب ہو ہے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نفسیاتی واعصابی جنگ جیت چکی ہے۔ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کے منہ سے معصوم فلسطینی بچوں کا خون ٹپک رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور قومی سلامتی کے ادارے ختم کردینے چاہیے، وہ صرف ظالموں اور عالمی دہشت گردوں کوتحفظ دینے کے فورمزہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں