English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالم اسلام کا عدم اتحاد اسرائیل کی طاقت ہے، ترکیہ اسپیکر

القمر

انقرہ: ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طاقت ہتھیار یا کسی کی حمایت نہیں بلکہ عالم اسلام کا عدم اتحاد ہے۔

صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعمان قرتلمش نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں جو کچھ کر رہا ہے وہ صحیح معنوں  میں ایک قتل عام اور نسل کشی ہے۔ اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی عظیم فوجی طاقت بھی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کجہا کہ میری رائے میں یہ اسرائیل کی سب سے بڑی طاقت نہیں ہیں۔  اسرائیل کی سب سے بڑی طاقت عالم اسلام کی مایوسی اور بے ترتیبی ہے اور مسلم امہ  کے دوچار ہونے والی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف بیانات سے قبل ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے