ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جبری گمشدگی: نگراں حکومت نے جائزے کیلیے کمیٹی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نگراں حکومت نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جبری لاپتا کیے گئے افراد کی بازیابی اور ان کے مقدمات کے جائزے کے لیے نگراں حکومت نے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔  تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے۔

اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا جاری کردہ نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ کمیٹی کے چیئرمین جب کہ وزیر قانون اور وزیر دفاع ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے قیام کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی جانے والی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی کو انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لینے کا اختیار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں