کراچی: شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالف اتحادوں کی پیپلز پارٹی کو کوئی پروا نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آئندہ الیکشن میں کراچی سے پختونخوا تک پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ پی پی کو اپنے خلاف بننے والے سیاسی اتحادوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بلوچستان کے دورے پر ہیں، جہاں 30 سے زیادہ اہم سیاسی شخصیات جن میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان بھی شامل ہیں، نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی گزشتہ دنوں دو علیحدہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
