ماسکو: روس میں متعین اسرائیلی سفیر الیکسینڈر بن جیوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی مشرق وسطی کے مسائل حل کرنے کی قابلیت مشکوک ہے۔
روس میں متعین اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ہم نے آج تک ایسا نہیں دیکھا کہ اس نے کوئی تنازعہ حل کیا ہو،یہ وہ ادارہ ہے جس نے اسرائیل سے وابستہ کسی بھی مسئلے میں مثبت کردار ادا نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس حوالے سے سخت موقف ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کا قتل عام روکتے ہوئے انسانی امداد کی ترسیل بحال کرے جس کے جواب میں اسرائیلی حکومت نے گوٹیرس پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے عہدے داروں پر ویزہ پابندی لگاتے ہوئے غزہ میں اس کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
