ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی اہلیہ نے تنہائی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے  چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔

 بشری بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں تاکہ میں اپنی نجی زندگی میں معاملات بہتر طریقے سے نبہا سکوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں