اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کی کا اعلان کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کی گئی ہے، جس میں پیٹرول کی آئندہ 15 روز کے لیے قیمت میں 2.04 روپے کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.47 روپے کمی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل 9 روپے ایک پیسہ سستا ہوگیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.05 روپے فی لیٹڑ کی کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے سے کم ہوکر 281.34 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 303.18 روپے سے سستا ہوکر 296.71 پیسے پر آگیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 211.03 روپے سے کم ہوکر 204.98 روپے ہو گئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 189.46 روپے سے کم ہوکر 180.45 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگیا اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ رہے گا۔
