English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج مشن خدمات: سندھ حکومت نے وفاقی وزارت مذہبی امور  سے اہم مطالبہ کردیا

القمر

 کراچی: حج مشن خدمات کے حوالے سے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ  سندھ حکومت کے ملازمین کوبھی مکہ مدینہ حج مشن خدمات کے لیے تعیناتی میں شامل کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق  نگراں صوبائی وزیر قانون و مذہبی امور  عمر سومرو نے وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و ہم آہنگی کو احتجاجی خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اسکیم برائے فلاحی عملہ کے تحت حج مشن میں انتظامی امور کے لیے تعیناتی میں صوبوں کاکوٹامختص ہے،  جب صوبائی کوٹہ مختص ہے توعمل کیوں نہیں ہوتا؟

انہوں نے کہاکہ  وفاقی حج مشن میں سرکاری ملازمین کی سعودی عرب میں بطور خادمین تعیناتی میں صوبوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، ہرسال حج پالیسی کے تحت تقریبا300 سے زائدوفاقی ملازمین فریضہ حج کے دوران حاجیوں کی خدمت کے لیے مکہ اورمدینہ میں تعینات کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے