English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ صورت حال کے ذمہ دار سابقہ جرنیل بھی ہیں، فضل الرحمن

القمر

پشاور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پراجیکٹ لانچ کرنے والے جرنلز قمر باجوہ اور فیض حمید بھی ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جو اس ملک اور صوبے کے مجرم ہیں ان کو یہ صوبے حوالے کیا جارہا ہے، ہم سے بھی ہاتھ ملانے کی بات کی گئی لیکن ہم نے صاف انکار کردیا، قبائل کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہاکہ 77 سالوں میں پاکستان کے ساتھ کیا مذاق کیا گیا، اب ہمیں پاکستان کے نئے مستقبل کا سوچنا ہوگا، پرانی لکیریں مٹانا ہوں گی، نئے زاویوں کے ساتھ نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا مگر ہم نے نظریاتی وطن کا حق ادا نہیں کیا، ہمیں عالمی سازشوں کیخلاف ڈٹنا ہوگا، آج ہماری فوج کو بلیک میل کیا جارہا ہے کشمیر تقسیم کرنے اور اسرائیل کو قبول کرنے کا منصوبہ تیار تھا، خیبر پختونخوا میں ایک حکومت بنائی گئی اس صوبے کی روایت اور اسلامی اقدار کو نقصان پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے