ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد:  سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کی کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل کے تین ممبران پر اعتراضات پر غور کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں