English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی، الیکشن کمیشن

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کردی جائے گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ انتخابات کے تناظر میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن ملک میں عام انتخابات منعقد کرانے کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذر داریوں پر سماعت مکمل کی جا چکی ہے جب کہ مزید حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے، جن کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی بھی منظوری دے دی گئی اور کہا گیا کہ پاک فوج کی خدمات حاصل کرتے ہوئے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن کچھ دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اورپولنگ  کے عملے کا تربیتی منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے اور بیلٹ پیپرزکی طباعت کے لیے ضروری انتظامات اورالیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے