برلن:جرمنی میں پولیس کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور دوسری فلسطینی تنظیم کے ارکان اور حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس کی جانب سے 13مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور مختلف تحریریں قبضے میں لے لیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حماس سمیت دیگر تنظیموں پر پابندی سے واضح کر دیا کہ جرمنی اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت برداشت نہیں کرے گا۔