ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی ناکافی قرار دے دی

نیو یارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید دو دن کی عارضی جنگ بندی کا دورانیہ انتہائی کم قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس، اسرائیل جنگ بندی کے کم مدتی وقفے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقفہ امن کی ایک جھلک تو ہو سکتی ہے لیکن یہ حل نہیں۔

انتونیو گوتریس نے غزہ میں بروقت امداد منتقلی کیلئے مزید راہداری کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی میں 2روز کی توسیع فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کیلئے انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے اب تک 39اسرائیلی شہریوں سمیت 58یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں