ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزارت قانون و انصاف نے توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈ کیسز کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے حوالے سے خدشات کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس وجہ سے سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن کورٹ ہوگی، اور میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں