سوات:انسداد ہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار42 کارکنوں کو ضمانت منظورہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس میں سے اکثریتی کارکنوں کو گرفتا ر کیا گیا تھا، انسداد ہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے انصاف لائرز فورم کے تمام وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، گرفتار کارکنان میں سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر فضل حکیم کا بیٹا اور بھتیجا، سٹی مئیر کا بیٹا سابق ایم این اے سلیم الرحمن کے چچا زاد بلال الرحمن، چیئرمین رشید الرحمن شامل تھے۔
