English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ منسوخ

القمر

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ منسوخ کر دیا گیا۔صرف محکمہ تعلیم تک این ٹی ایس کا نفاذ کیا جائیگا دیگر محکمہ جات خود ریکروٹمنٹ کریں گے۔

بل کا متن۔اپوزیشن کا بل پر احتجاج قاید حزب اختلاف نے کہا کہ وزراء کیلئے ہاوس رینٹ الاونس میں 50 ہزار کا اضافہ،جبکہ مہنگائی کے اثر کو۔کم کرنے کیلئے بھی الاونس منظور کردیا گیا مگر افسوس کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا احساس نہیں،بجلی کے بلات والا معاملہ جوں کا توں ہے۔ 

حکومت کو دیگر عوامی مسائل کا خیال نہیں،فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کا کوئی خیال نہیں نہ ہی قرارداد لائی گئی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت نے صرف اپنی مراعات اپنے الاونس بڑھانے کے لیے اسمبلی اجلاس 5 ماہ بعد اچانک بلا لیا۔ 

اپوزیشن کی کوئی قرارداد ٹیبل نہیں ھونے دی گئی اور حکومتی قراردادیں ٹیبل کر کے بوکھلاہٹ کا شکار حکومت نے جلدبازی میں اجلاس ملتوی کردیا۔ آزاد کشمیر کا پارلیمانی نظام تباہ کیا جارہا ہے جس کی مزمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے