English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوپ28،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ قائم

القمر

دبئی:کوپ 28 موسمیاتی سربراہ اجلاس نے موسمیاتی تباہی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ قائم کیا ہے۔

اس بات کا اعلان دبئی میں کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کیلئے 10، دس کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے وفود نے فنڈ میں 7 کروڑ 58 لاکھ ڈالر، امریکا نے ایک کروڑ 70لاکھ اور جاپان نے ایک کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جو دبئی میں ہیں جمعہ اور ہفتے کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کوپ28 کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

خیال رہے کہ کانفرنس کے آغاز پر COP-27 کے صدر SAMEH SHOUKRY نے ذمہ داریاں COP-28 کے صدر سلطان احمد الجابر کے حوالے کیں۔تقریبا180 سربراہان مملکت اور دنیا بھر سے ہزاروں وفود کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں،  کانفرنس اگلے ماہ کی 12 تاریخ تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے