English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چودھری کو عدالت پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس، جواب طلب

القمر

اسلام آباد:عدالت نے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ 

پولیس کی جانب سے فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ 

عدالت نے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کی اور ملزم کو  پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے