واشنگٹن: امریکا میں ڈاکٹر فوزیہ کو اپنی بہن عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت کے ساتھ ملنے کے لیے گئی تھیں۔
اجازت لے کر جانے کے باوجود امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کو اپنی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرنے سے روک دیا اور ملاقات کروانے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے امریکا گئی ہیں۔
