English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی پرواز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

القمر

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث طیارے کو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 نے صبح 5 بج کر 4 منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی۔چنگاری نکلنے کے بعد کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی۔

پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے