English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہو گیا

القمر

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہو گیا، عوام نے جنرل عاصم منیر کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل حافظ عاصم منیر نے بطور آرمی چیف اپنا پہلاایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور اپنے کامیاب دور میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر عوام بھی سپہ سالار کی ایک سالہ کارکردگی سے خوش ہیں۔

جنرل حافظ عاصم منیر نے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اس ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، آرمی چیف نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے بہت سخت اقدامات کیے اور معیشت کو بھی بہتر کیا۔

ملک کے تقریبا 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف کی کارکردگی سے مطمئن  ہیں، عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف کی کاوشوں سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، آرمی چیف نے پاکستان میں جرائم پر جو پابندی لگائی اور قانون کی پاسداری کروائی وہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے