ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل وحشیانہ بمباری میں نامور فلسطینی سائنسدان شہید

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں نامور فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح اور ان کے اہلخانہ سمیت مزید 263 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غزہ کی وازرت اعلی تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ا لفلوجہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں سائنسدان سفیان طائیح اہلخانہ سمیت شہید ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے قطر کا رہائشی پراجیکٹ احمد سٹی بمباری کر کے تباہ کردیا۔

غزہ کی وازرت اعلی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے، غزہ میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے مختلف پرگرامز پر کام کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے نصائرات کیمپ میں متعدد گھروں پر بمباری کرکے 13 بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے جبکہ جبالیہ کیمپ، شجاعیہ اور خان یونس میں بمباری سے 250 فلسطینی شہید ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں