منیلا:جنوبی فلپائن میں کیتھولک اجتماع میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے پولیس چیف ایلن نوبلزا نے بتایا کہ دھماکا شہر مراوی میں منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کلاسز معطل اور کیمپس میں مزید سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔
دھماکا ہونے کے بعد ہی فوری طور پر طبی ٹیموں نے پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
