لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کرکے املاک کو تقصان پہنچانے کے مقدمے میں تحریک لبیک پاکستان کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کو انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم ، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 26کارکنان کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کا الزام تھا۔
